مرض کلب
Appearance
مرض کلب یعنی کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری (rabies) کو طب میں داء الکلب کہا جاتا ہے۔ اصل میں یہ کلبی وائرس (rabies virus) کی وجہ سے نمودار ہونے والا ایک وائرسی حیوانیہ (viral zoonotic) مرض ہوتا ہے۔ کلبی وائرس ایک ارنا وائرس (RNA virus) ہے جو Lyssavirus کی جنس سے تعلق رکھتا ہے۔ اس بیماری کا شکار ہونے والے پستانیہ (mammalian) جانداروں (بشمول انسان) میں دماغ کی شدید سوزش یا inflammation پیدا ہوجاتی ہے جس کو طبی اصطلاح کے مطابق التہاب دماغ (encephalitis) کہا جاتا ہے۔